ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی بورڈ 2022کے امتحانات: یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 24 مارچ سے

یوپی بورڈ 2022کے امتحانات: یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 24 مارچ سے

Wed, 16 Mar 2022 00:05:14    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 24 مارچ سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ یہ امتحان آف لائن موڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں اتر پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (UPMSP) نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری کیا ہے۔

اس شیڈول کے مطابق دسویں جماعت کا امتحان 12 کام کے دنوں میں منعقدکیا جائے گا جبکہ یوپی بورڈ انٹرمیڈیٹ کا امتحان 15 کام کے دنوں میں ختم ہو جائے گا۔ یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں کے بورڈ کے امتحانات 12 اپریل 2022 کو ختم ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سال 51,92,689 طلباء نے یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے، جن میں سے 27,81,654 کلاس 10ویں اور کلاس 12ویں کے لیے24,11,035 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا ہے، یہ کل 8873 امتحانی مراکز پر منعقد کئے جائیں گے۔

نیز کونسل نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے پیٹرن میں بھی تبدیلی کی ہے۔نئے پیٹرن کے مطابق امتحانات 50-20-30 فارمیٹ میں ہوں گے۔ اس میں تحریری امتحان 50 نمبروں کا ہوگا، 20 نمبروں کے متعدد انتخابی سوالات ہوں گے اور بقیہ 30 نمبر طلباء کو داخلی امتحان کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔


Share: